پیپلز پارٹی کے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھاالیکشن ٹربیونل کی جانب سے پی بی 44 کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کے عبیداللہ گورگیج رکن بلوچستان اسمبلی نہیں رہے تھے، عبیداللہ گورگیج کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کےعطا محمد بنگلزئی نے چیلنج کیا تھا۔

آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیاواضح رہے کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والےعام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج 7ہزار 125 ووٹ لے کر بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کےمدمقابل نیشنل پارٹی کے عطا محمد بنگلزئی نے 6 ہزار 385 ووٹ حاصل کیے تھے۔

بعدازاں، نیشنل پارٹی کے عطا محمد بنگلزئی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فارم 45 کے نتائج میں وہ کامیاب قرار پائے تھے، تاہم فارم 47 میں دھاندلی کرکے عبیداللہ گورگیج کامیاب قرار دے دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے