آن لائن سیشن سے بھرپور استفادہ کے لیے نوجوان خواتین اور طالبات شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن فارم جلد فل کریں،ثمینہ سعید

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ایک لائیو سیشن میں فیمیل یوتھ سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔وہ 26 اکتوبر دوپہر 12 بجے یوتھ کے لائیو اور آن لائن سوالات کے جوابات دیں گےڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے نوجوان لڑکیوں اور طالبات کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس سیشن سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لیے جلد از جلد رجسٹریشن فارم آن لائن فل کریں اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے براہ راست ملکی ، سیاسی ، تعلیمی اور دیگر حالات حاضرہ کے حوالے سے اپنے سوالات کے تسلی بخش جوابات پائیں۔ثمینہ سعید نے مذید کہا کہ جماعت اسلامی کی اولین ترجیح نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی ہے جس کے لئے وہ اپنے مختلف انقلابی پروگرامز کے ذریعے اس جدوجہد میں کوشاں ہے-#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے