ملک میں سیاسی پارٹیاں اپنی من پسند جحجز لگا کر من پسند فیصلے قبول نہیں ` بلوچستان بارز ایسوسی ایشن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار باڈیز پاکستان بار کونسل بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسیشن اور کوئٹہ بار ایسوسیشن ہائیکورٹ بار ایسوسیشن سبی ہائیکورٹ بار ایسوسیشن کیچ تربت کے مشترکہ بیان میں پارلیمنٹ کے تاریخ میں جبری طور ممبران پارلیمنٹ کو اغوا کرکے ہارس ٹریڈننگ لاقانونیت کی انتہا کرکے نام نہاد پارلیمنٹ جو اسٹیبلشمنٹ کے تابع پارلیمنٹ ہے آئین سازی کے جبری عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا بیان میں کہا کہ پاکستان کے نام نہاد تمام جمہوری پسند پارٹیوں قومی مذہبی قوم پرست جماعتوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے موجودہ آئینی ترامیم پی سی او اور ایل ایف او سے بھی زیادہ خطرناک ہے ایل ایف او پی سی او میں ڈکٹیٹر سامنے تھا آج ڈکٹیٹر پس پردہ ہے لیکن ہم ملک بھر کے وکلا نمائندے یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے ہر آمریت کا مقابلہ کیا آزاد عدلیہ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا موجودہ نانہاد بے ساکھیوں پر چلنے والی حکومت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی ان آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر وکلا کنونشن تحریک کو وسعت دیں گے بیان میں کہا کہ موجودہ آئینی ترامیم جوڈیشری کے اصل ساخت کو ختم کرکے ملک میں سیاسی پارٹیاں اپنی من پسند جحجز لگا کر من پسند فیصلے کرانا چاہتی ہے جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے