آج کا دن آئین اور پارلیمان کی بالادستی کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،سینیٹر کہدہ بابر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ آج کا دن آئین اور پارلیمان کی بالادستی کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کی اتفاق رائے سے منظوری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی، سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ اتفاق رائے سے آئینی ترمیم جمہوری قوتوں کی بڑی کامیابی ہے اس کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف،بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان اور تمام سیاسی رہنما تحسین کے مستحق ہیں سیاسی قوتوں کا اتحاد و اتفاق ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگا سیاسی قوتوں کے عدم اتفاق سے ملک ترقی نہیں کرتے۔