یحیی سنوار کی شہادت صرف حماس اور فلسطین کا نقصان نہیں بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کا دکھ ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ یحیی سنوار کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ،ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی ،،ثمینہ سعید ڈاکٹرزبیدہ جبیں ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید ،صدرلاہور عظمی عمران نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ یحیی سنوار کی شہادت صرف حماس اور فلسطین کا نقصان نہیں بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کا دکھ ہے، یحیی سنوار ایمان و یقین کی عظیم مثال تھے جنہیں دیکھ کر قرون اولی کے مجاہدین کی یاد تازہ ہوجاتی تھی، جہادی تنظیم کے سربراہ کی حثیت سے قلیل مدت میں جرأت و بہادری کی لازوال مثالیں قائم کیں ، ان کو کئ مرتبہ شہید کرنے کے لیے ظالمانہ حملے کیے گئے مگر ان کے عزم و استقلال میں کمی نہ آئی -ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ ہر مسلمان کا ایمان ہے کہ اللہ کی راہ میں جان دینے والے شہید کبھی نہیں مرتے ۔ اسرائیل کا بزدلانہ اقدام فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی اور جذبہ شہادت کو مہمیز دے گا۔ہم پوری فلسطینی قوم اور ملت اسلامیہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں اللہ تعالٰی حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ یحیی سنوارکو اعلی مقام عطا فرمائے، فلسطینی قوم اور امت کے تمام شہداء کی شہادتوں کو قبول فرمائے غزہ کی آزادی سے امت کی آنکھیں ٹھنڈی فرمائے اور امت کے تمام قائدین کی جانوں کی حفاظت فرمائے اور ان سے امت کی سربلندی کا کام لے لے-انہوں نے دکھ اور اور افسوس کااظہار کیا اور اہل خانہ و فلسطینی عوام کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی –