مولانا فضل الرحمان سے بلاول بھٹو کی ملاقات،آئینی ترمیم بارے مشاورت
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ملاقات کی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور سربراہ جے یو آئی سے ملاقات کی، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ سید نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو جبکہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا عطاءالرحمان موجود تھے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کا وفد بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچا، پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔ملاقات میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔