قلات،نیچارہ لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ،اہلکار جاں بحق،2 زخمی

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات کے علاقہ نیچارہ میں لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں لیویز چوکی پر موجود ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق قلات کے یونین کونسل نیچارہ میں نیچارہ کراس پر لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا فائرنگ سے لیویز چوکی پر موجود لیویز سپاہی عبدالقیوم نیچاری جاں بحق ہوگئے جبکہ رحمت اللہ نیچاری اور محمد عثمان نیچاری زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی جاں بحق و و زخمی اہلکاروں کو قلات ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی زرائع کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مزید کارروائی قلات انتظامیہ کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے