بلوچستان کے امن اور ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی،وزیراعلیٰ بلوچستان

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن اور ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی نہتے مزدوروں کو شہید کرنا افسوسناک عمل ہے ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا جمعرات کو یہاں خضدار میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو کاروبار کے لئے بلاسود قرضے فراہم کرینگے جرگے میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمدخان، صوبائی وزراء، اپوزیشن لیڈر، اراکین اسمبلی،عمائدین علاقہ، اعلیٰ سول وعسکری حکام خواتین اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی وزیراعلیٰ نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر صورت عوام کی سیکورٹی کو یقینی بنائے گی صوبے میں دائمی امن کے لئے عوام اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لئے بروقت جلد اور قابل عمل فیصلہ سازی شروع کر چکی ہے حکومت تخریب کار عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی اداروں کو تمام تخریب کار عناصر کے خلاف تب ہی کامیابی مل سکتی ہے جب عوام کی مکمل سپورٹ ان کے ساتھ ہو اس جرگے کے انعقاد کا مقصد واضح ہے کہ صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز بلوچستان میں امن کی خاطر ایک صفحہ پر ہیں اور یہ امن جرگہ اس امر کی کھلی نشاندہی کرتا ہے کہ بلوچستان کے عوام صوبے میں مستقل امن کی خاطر اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس بات کا بخوبی ادراک رکھتی ہے کہ صوبے کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں جس کے لیے صوبائی حکومت نے کئی ایک پروگرام شروع کئے ہیں جس کا مقصد ریاست اور نوجوانان کے مابین خلا کو کم کرکے انہیں قریب لانا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم فراہم کی جائے جس کے لئے صوبائی حکومت نے اسکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے ہم اپنے ہنرمند نوجوانوں کو روزگار کی غرض سے بیرون ملک بھی بھیجیں گے تاکہ نہ وہ صرف اپنے خاندانوں کی بہتر طور سے کفالت کر سکیں بلکہ صوبے اور مجموعی ملکی معاشی اور اقتصادی ترقی میں بھی اپنا کردار بخوبی ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے ضروری ہے کہ یہاں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز ایک اجتماعی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور یہاں کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل کی فراہمی کا راستہ ہموار کریں ضلع خضدار میں منعقدہ جرگے کے دوران شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی وزیراعلیٰ نے علاقائی مسائل بھی سنے اور ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی جرگے میں قبائلی عمائدین نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بحالی امن کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا جرگے کے شرکاء نے حکومت اور افواج پاکستان کے تعاون پر مسرت اور اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی خضدار کیمپس کے بیچ 2020 تا 2024 کی طالبات کو آل پاکستان مطالعاتی دورے پر بھیجا جائے گا انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار کے فائنل ایئر کے طلباء کو بھی آل پاکستان کے مطالعاتی دورے پر بھیجنے کا اعلان کیا وزیراعلیٰ نے اپنے دورے پر تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضلع خضدار میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے انہوں نے ڈی آئی جی کو ہدایت کی
کہ علاقے میں منشیات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ شہداء کے زیر التواء تمام کیسز کے ضروری امور کو ایک ہفتے کے اندر حل کرنے کے لیے منظوری کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بھیجا جائے انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو خضدار میں تمام طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کو یقینی کے احکامات جاری کئے وزیر اعلیٰ نے ضلع خضدار میں موجود مختلف پبلک سیکٹر جامعات کے کیمپسز کے اساتذہ کو فوری تنخواہوں کے اجراء کے لئے محکمہ خزانہ کو ہدایات بھی جاری کیں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سکولوں کے اساتذہ کو سکول کے اوقات کار میں آمد و رفت کے لئے چار اسکول وینز کی فراہمی کا اعلان بھی کیا وزیراعلیٰ کے ساتھ دورے پر موجود صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے خضدار پریس کلب کے صحافیوں کو آل پاکستان ٹور کے لیے اپنی جانب سے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے