ہمارے 2 سینیٹرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے،سردار اختر مینگل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کے 2 سینیٹرز اور ان کے خاندانوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب میرے پاس ایک ہی آپشن بچا ہے کہ اپنے سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت کر دوں۔
سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا ہے، بلوچستان سے اسی سلوک کی وجہ سے میں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔