کراچی میں سردار صالح بھوتانی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ قابل مذمت ہے، آغا عمر احمد زئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی آغا عمر احمد زئی نے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں اور مرکز میں پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے کراچی میں سردار صالح بھوتانی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ قابل مذمت ہے اس کے خلاف میں ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کرتا ہوں جس پر اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری جمعیت علما اسلام کے اراکین اسمبلی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین نے اسمبلی سے احتجاجا واک آوٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے