خیبر کے کوکی خیل قبیلے کا طورخم شاہراہ پر گزشتہ 75 دنوں سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے کوکی خیل قبیلے نے طور خم شاہراہ پر گزشتہ 75 دنوں سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے کوکی خیل فبیلے کے عمائدین کے جرگے نے ملاقات کی اور عارضی بے گھر افراد کی علاقوں کو واپسی پرمشاورت کی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ جو علاقہ کلیئر ہے وہاں لوگوں کی واپسی کے لیے رجسٹریشن کا عمل فوری شروع ہوگا۔اس دوران آئندہ ہفتے اجلاس منعقد کرکے واپسی کا لائحہ عمل طے کرنے پر بھی اتفاق ہوا، اس کے بعد کوکی خیل قبیلے نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے