بلوچستان کے نوجوانوں کو بے روزگار کر کے خود کش بمبار بنایا جارہا ہے،مولانا ہدایت الرحمن
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)اجلاس میں حق دو تحریک کے رکن مولانا ہدایت الرحمن نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہیں جبکہ گوادر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تیل کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے منتخب ارکان کے بجائے غیر منتخب لوگ بلوچستان کے فیصلے کر رہے ہیں صوبے میں تیل کے کاروبار سے 30لاکھ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے بلوچستان کے نوجوانوں کو بے روزگار کر کے خود کش بمبار بنایا جارہا ہے گوادر سے تعلق رکھنے والے نوجوان رضوان پر تین بار فورسز نے تشددکیا جس کے بعد اس نے بیلہ میں خود کش حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈ سمیت دیگر اداروں کے لوگ ارب پتی بن گئے ہیں گاڑیوں سے یومیہ لاکھوں روپے رشوت وصول کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کی فریاد کوئی سننے والا نہیں ہے۔ اسپیکر نے مولانا ہدایت الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قرار داد لے آئیں جس میں اسمگلنگ کی اجازت دی جائے۔