ایرانی تیل کی ترسیل سے 30لاکھ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے،مسئلے کو سنجیدیگی سے لیا جائے،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی اجازت تو جنرل سرفراز نے دی تھی کیا انہوں نے بھی غلط کام کیا اور اس وقت آئین موجود نہیں تھا اور یہ اسمگلنگ نہیں تھی؟۔انہوں نے کہا کہ مکران میں انڈے سے لیکر ٹماٹر تک سب کچھ ایران سے آتا تھا ایرانی تیل کی ترسیل سے 25سے 30لاکھ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اس مسئلے کو سنجیدیگی سے لیا جائے کیا ایف سی، کسٹم اور کوسٹ گارڈ کو پیسے جاتے ہیں یہ پیسے اسلام آباد بھی جاتے ہیں اگر منہ کھولا تو صورتحال خراب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کی ترسیل کے کام کو بند کرنے کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے