اسمگلنگ روزگار کا ذریعہ نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی مستقبل ہے،میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوان میں اراکین اسمبلی کی جانب سے بارڈر کی بندش کے حوالے سے پوائنٹ آرڈر کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی قانون سازی کے لیے ہیں سمگلنگ کی اجازت ہم اسمبلی کے فلور پر دینے کے بجائے میں اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کے اجلاس کے بعد مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالیں گے ہمیں نوجوانوں کو عارضی روزگار کے بجائے انہیں مستقبل میں روزگار کی فراہمی کے لیے پالیسی بنانی ہے حکومت بلوچستان 30ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنارہی ہے سمگلنگ روزگار کا ذریعہ نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی مستقبل ہے ہم نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم کے لیے سکالر شپس دے رہے ہیں تاکہ وہ ٹریننگ حاصل کرکے نہ صرف اپنے روزگار کا بندوبست کریں بلکہ اور نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کریں۔