نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے اساتذہ کا کام ہے کہ طالب علموں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ صحت سب سے بڑی نعمت ہے والدین کو بھی اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کرنی ہوگی علماء کرام بھی اپنے وعظ اور خطبات میں منشیات کے نقصانات کے حوالے سے شعور و اگاہی فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، قائم مقام ایس پی گلاب خان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر دُر محمد سیلاچی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر قادر ہارون ، گرلز اور بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل صاحبان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہاں زیب شیخ نے کہا کہ کمیٹی کے تمام ارکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں محکمہ تعلیم منشیات کے خلاف کالجز اور یونیورسٹی میں سیمینار اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کرے تاکہ طلباء و طالبات کو منشیات کے خطرناک اثرات سے اگاہی ہو سکے ان پروگراموں میں ماہر نفسیات کو بھی خصوصی دعوت دی جائے تاکہ ان کا لیکچر سن کر تمام نوجوان نسل کو نشے کے نقصانات کا ادراک ہو سکے اور انہیں اس لعنت سے بچنے کی ترغیب دی جائے انہوں نے کہا کہ کمیٹی منشیات فروخت کرنے اور خریدنے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے