آئی جی پولیس بلوچستان کا حالیہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس،انکوائری کی ہدایت جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے حالیہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انٹرنل اکاٹ یبلیٹی بیورو سرفرازاحمد فلکی کو فوری طور انکوائری عمل میں لانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام شکایت کنندہ گان جو بھرتیوں میں بے ضابطگیو ں کے حوالے سے ٹھوس ثبوت رکھتے ہوں وہ تحریری طور پر ڈی آئی جی سرفرازاحمد فلکی کے دفترمیں جمع کروائیں۔ آئی جی بلوچستان پولیس کی ہدایت کی روشنی میں بے ضابطگیوں کے مرتکب تمام اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید برآں تمام کیسز کو ڈی آئی جی انٹرنل اکان ٹیبلیٹی بیورو کی سربراہی میں دیکھا جائے گا تاکہ میرٹ پر شفاف بھرتیوں کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔