پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کرداراداکرتا رہے گا،وزیراعظم لی چیانگ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کرداراداکرتا رہے گا۔اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ بھی شریک ہوئے۔

دونوں ممالک میں اسمارٹ کلاس رومز، سی پیک ورکنگ گروپ، انسانی وسائل کی ترقی، آبی وسائل کے شعبوں میں تعاون، اطلاعات، مواصلات کے شعبوں میں تعاون، غذائی تحفظ، مشترکہ لیبارٹریوں کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر مبنی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔دونوں ملکوں کے وزرائےاعظم نے نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کیا۔ اس موقع پر چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کردارادا کرتا رہےگا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے۔لی چیانگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تذوایراتی شراکت داری مضبوط ہورہی ہے، مشترکہ مستقبل، ترقیاتی اہداف کے لیے ہمارا عزم متزلزل ہے۔

بعدازاں شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک اور چین نے متعدد شعبوں میں یاد داشتوں کا تبادلہ کیا، پاکستان کی ترقی کےلیےچین کے پختہ عزم کے متعرف ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدے دونوں ملکوں کے درمیان نئے باب کا اضافہ ہے، گوادرایئرپورٹ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا مظہرہے، معاشی ترقی ایجنڈے کو آگے بڑھانےمیں چین نے اہم کرداراداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے