صوبائی حکومت نے نیشنل پارٹی کی ملی بھگت سے میرے حلقے کی سابقہ اسکیمیوں پر کٹ لگایاہے،میراسد اللہ بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے کارکنوں کا حلقہ پی بی 29 ٹو کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی بجٹ 2024/2025 میں حلقہ کے 10 ارب روپے کی اسکمیوں کو شامل نہ کرنے بارڈر کے کاروبار پر پابندیوں سی پیک روڑ پر مسلح جہتوں کی ٹیکس وصولی پارٹی کارکن صابر نور عابد نور صغیر اور دیگر گمشدہ افراد کی بازیابی منشیات اور شہر میں بدامنی کے واقعات کے خلاف مرکزی صدر صدر ورکن صوبائی اسمبلی میر اسداللہ بلوچ کی سربراہی میں ریلی و سی پیک روڑ پر 3 گھنٹہ طویل دھرنا دے کر احتجاج کیاگیا اس موقعے پر پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری نوراحمد مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی افتخار بلوچ مئیر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ ضلعی آرگنائزر حاصل خان بلوچ،حاجی محمد جان نثاراحمد ملک میران رحمدل بلوچ علی جان بلوچ عطاء مہر جلیل سیلانی میر ہیبتان زہروزہء حاجی عزیز کشانی حاجی عبدالقدیر دہانی اور دیگر سنئیر رہنما بھی موجود تھے احتجاجی دھرنا اور ریلی میں پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ریلی بی این پی عوامی کے مرکزی صدر ورکن صوبائی اسمبلی میر اسداللہ بلوچ کی رہائش گاہ خدابادان سے شروع ہوکر سی پیک روڑ وشاپ کے مقام پر آکر دھرنے میں تبدیل ہوگیا احتجاجی دھرنے سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے نیشنل پارٹی کی ملی بھگت سے میرے حلقے کی سابقہ اسکیمیوں پر کٹ لگاکر بجٹ 2024/2025 میں میرے حلقے کی 10 ارب روپے کی اسکیمیوں کو بھی نظرانداز کیا اور بجٹ میں میرے حلقے کا ایک بھی اسکیم شامل نہیں کیاگیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ حکومت نے یہ عمل اسمبلی میں بلوچستان کے عوام کے حقوق اور استحصالی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر کیاہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی ملک کے آئینی فریم ورک میں سیاست کررہی ہے اور اسمبلی کو ہمیشہ بطور مورچہ استعمال کیا ہے جس کے تحت پنجگور کے 6 ہزار نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دلائیں پنجگور میں یونیورسٹی کالج ٹیکنیکل ادارے اسپتال روڑ بنائے مگر بدقسمتی سے جو ممبر کام کرنا چاہتا ہے اسکا راستہ روکنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیئے جاتے ہیں 2023/2024 کے بجٹ میں میرے حلقے کی 7 ارب روپے کی منظور شدہ اسکیمیوں کو کٹ لگایا گیا اور موجودہ بجٹ میں بھی میرے حلقے کی 10 ارب روپے کی اسکیمیوں کو شامل ہی نہیں کیاگیا ہے کیا یہ اسکمیں میری ذات کے لیے تھیں یا یہ تمام عوامی نوعیت کے اسکیمیں تھیں جنکو بجٹ میں شامل نہیں ہونے دیاگیا میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ یہ سب کچھ سرفراز بگٹی اور نیشنل پارٹی کے گھٹ جوڑ کا نتیجہ ہے جس کے ذریعے میرے حلقے کے عوام و ووٹرز سے انتقام لیاگیا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان ہماری سرزمین ہے اسکے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق ہے جو اپنے حق کے لیے بات کرتا ہے وہ زیر عتاب رہتا ہے میرے پارٹی کے کارکنوں سے انتقام لے کر انکو دوسرے اضلاع میں ٹرانسفر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ میں بھی پانچ سال وزیر رہا مگر ایک بھی ملازم میرے دور میں اپنے ضلع سے ٹرانسفر نہیں ہوا اسطرح کے چھوٹے کام ہمیشہ چھوٹے لیول کے لوگ کرتے ہیں جنکی سیاسی بصیرت صرف انتقام پر مبنی ہوتی ہے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر نے کہا کہ مجھے اپنے سرزمین سے عشق ہے زندگی کے 42 سال اپنی سرزمین اور عوام کی خوشحالی کے لیے سرف کیئے وزارت اور اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا انہوں نے کہا کہ میرا ماضی گواہ ہے کہ ہر وقت اپنے عوام کی خاطر سینہ تان کر کھڑے رہا جسم پر گولیاں کھائیں لیکن عوامی جہدوجہد سے دستبردار نہیں ہوا اور نہ ہی میرے ارادوں میں لغزش آئی آج بھی اپنے لوگوں کی خاطر سینے پر گولی کھانے پر تیار ہوں انہوں نے کہا کہ میرے پارٹی کے کارکن صابر نور عابد نور اور صغیر احمد جو بے قصور ہیں ان پر کوئی الزام اور چارجز بھی نہیں ہے اسکے باوجود انکو طاقتور حلقوں نے اپنی ہراست میں رکھ کر انکے خاندانوں کو ذہنی ازیتوں کا شکار بنادیا ہے یہ کونسا طریقہ ہے کہ کسی شخص کو بغیر کسی جرم کے اذیت گاہوں میں رکھ کر خاندان کو پریشان کیا جائے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں لاقانونیت ہے عوام کے جان ومال غیر محفوظ ہوچکے ہیں پولیس اور انتظامیہ اتنے بے بس ہوچکے ہیں کہ انکے ناک کے نیچے مسلح جہتے کیمپ لگاکر عوام سے دن دہاڑے ٹیکس وصول کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حالات کا سامنا پنجگور کے عوام کو کھبی نہیں کرنا پڑا چیدگی اور جیرک بارڈر پر دوگیٹ جو میری کوششوں سے کھلے جن پر عوام اچھا خاص روزگار کررہا تھا مگر انکو بھی پیکج مافیا اور انکے سہولت کاروں نے عام عوام سے چھین لیا ہے جس سے غریب کاروباری طبقہ معاشی مسائل کا شکار ہوکر دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ رہی سہی کسر بالاچ گینگ نے پوری کردی ہے بالاچ گینگ سی پیک روڑ پر ناکے لگاکر روزانہ کاروباری لوگوں سے 25 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرتی ہے جنکا ایک حصہ سی ایم سکریٹریٹ ایک حصہ نیشنل پارٹی کے رحمت صالح گروپ ایک حصہ پولیس اور چوتھا حصہ طاقتور حلقوں کو جاکر ملتا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو 5 نکاتی ڈرافٹ دیا ہے یہ پورے پنجگور کے عوام کے مطالبات ہیں ان پر فوری عمل درآمد چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے