بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

بنوں(ڈیلی گرین گوادر)بنوں میں منڈی بکاخیل کےقریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے خاتون ہیڈ کانسٹیبل شائستہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے بکاخیل میں چند نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان شہید ہوگئیں۔

ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے