وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملک مصلح الدین مینگل کی ملاقات، بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر بات چیت

اسلا م آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیرتجارت نواب جام کمال خان عالیانی سے مسلم لیگ(ن) سریاب ٹاون کے صدر و چیئرمین سریاب ترقی پسند پینل ملک ایم مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا خاص طور پر ان منصوبوں پر بات چیت ہوئی جو وفاقی وزیر برائے تجارت سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان عالیانی کے اپنے صوبائی دور حکومت میں شروع کیے گئے تھے۔ملک مصلح الدین مینگل نے کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زوردیا تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکے۔ ملاقات میں انہوں نے وفاقی وزیر کو سریاب میں گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور اپیل کی کہ گیس کے مسئلے کو فوری حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے بات کی جائے۔ وفاقی وزیر جام کمال خان عالیانی نے یقین دلایا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کرکے ان اہم عوامی مسائل کے حل کیلئے بات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے