نوجوانوں کو روزگار کےمواقع فراہم کرنے کے لئے پاکستان نیوی کا کردار قابل تعریف ہے،ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور نوجوانوں خصوصا خواتین کو ترقی و روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے پاکستان نیوی کا کردار قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیوی کوئٹہ کے اسٹیشن کمانڈر کیپٹن عبداللہ صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے پاکستان نیوی اور محکمہ ترقی نسواں کے مابین اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بلوچستان میں خواتین کے لئے پروفیشنل ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ ایسے ادارے کا قیام صوبے کی خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں قومی سطح پر اپنے ہنر کو منوانے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کے ساتھ مل کر خواتین کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے مختلف منصوبے زیر غور ہیں، جن سے نہ صرف صوبے کی خواتین کو بہتر مواقع میسر آئیں گے بلکہ بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے