بیوٹمز یونیورسٹی اور فورم فار ڈگینیٹی انیشیٹیوزکے مابین ماحولیاتی تبدیلی اور سماجی شعبے میں تعاون کے اشتراک پر اتفاق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بیوٹمز یونیورسٹی اور فورم فار ڈگینیٹی انیشیٹیوز پاکستان کے مابین ماحولیاتی تبدیلی اور سماجی شعبے میں تعاون کے اشتراک پر اتفاق ہوگیا ہے جس پر یونیورسٹی اور ایف ڈی آئی کے مابین ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے، بیوٹمز یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن خان اور فورم فار ڈگینیٹی انیشیٹیوز پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمیٰ یعقوب نے یادداشتی دستاویزات پر دستخط کئے، اس موقع پر ایم او یو دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا گیا بیوٹمز یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن اور ایف ڈی آئی پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمیٰ یعقوب نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پاکستان بری طرح متاثر ہورہا ہے گو کہ گرین گیسز کے اخراج میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے غیر متوقع بارشوں اور سیلاب و آفات سے پاکستان ہر سال متاثر ہوتا ہے اس ضمن میں طالب علموں میں ماحولیات سے متعلق آگاہی کا فروغ اشد ضروری ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے