کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر خواتین سمیت 27 افراد گرفتار

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی میں پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 27 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔اتوار کو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 27 مرد و خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کلفٹن 3 تلوار سے 4، پریس کلب سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ کراچی میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا اور اس کے باوجود ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن پاکستان کی خواتین نے احتجاج کیا جس پر تنظیم کی جنرل سیکریٹری زہرا خان اور ان کی ساتھی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی کے مختلف مقامات سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے کیوں کہ اطلاع ملی تھی کہ کلفٹن 3 تلوار پر مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق زہرا خان اور ان کے ساتھ گرفتار دیگر خواتین کو آرٹلری میدان تھانے میں پہنچا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے