مستونگ میں گیس کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج،قومی شاہراہ بلاک کردی
مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں گیس کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج قومی شاہراہ بلاک کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو مستونگ کے علاقے کلی کونگڑھ و ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دتو کے مقام پر احتجاجا بند کردیا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پائپ لائن کو صفائی کرنے نام سے کلی کونگڑھ، بچہ آباد، کڑک و ملحقہ کلیوں کے میں وال کو بند کیا تھاجوکہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود گیس بحال نہیں کیاگیا سردی کی موسم میں گھروں میں بچوں اور معذور لوگوں کو گرم رکھنے اور امور خانہ داری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی بحالی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔احتجاج کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بند ہوگئی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔بعدازاں میونسپل کمیٹی مستونگ کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل منان کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کوبحال کردیا۔