شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

اسلام آبا(ڈیلی گرین گوادر) افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی او سیکریٹریٹ کی جانب سے افغانستان کو دعوت نہیں دی گئی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کو ایس سی او سیکرٹریٹ کی جانب سے سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جس کے بعد اب افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں بلکہ آبزرور ریاست ہے جس کی رکنیت غیر فعال ہے، افغانستان 7 جون 2012ء کو ایس سی او کا آبزرور بنا جبکہ ستمبر 2021ء سے اس کی رکنیت غیر فعال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے