سمالانی، شاہوانی اور لہڑی قبائل کے مابین دیرینہ خونی تنازعے کا تصفیہ،فریقین کو شیروشکر کردیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جرگے نے سمالانی، شاہوانی اور لہڑی قبائل کے مابین دیرینہ خونی تنازعے کا تصفیہ کرکے فریقین کو شیروشکر کردیا۔ہفتہ کو کوئٹہ میں پرنس آغا عمر جان احمدزئی کی خیرخواہی میں سردار علی محمد قلندرانی اورسردار کمال خان بنگلزئی کی ثالثی میں سمالانی،شاہوانی اور لہڑی قبائل کے مابین پردیرینہ خونی تنازعے کے تصفے کیلئے قلات ہاؤس ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں خونی تنازعے کا پرامن تصفیہ کرکے فریقین کوآپس میں شیروشکرکردیا گیاخونی تنازعے میں متعدد افراد جاں بحق اورذخمی ہوئے تھے اس موقع پر آغا عزیز احمد زئی سردار محمد اسلم خان میروانی،سردار فخر الزمان رودینی،سردارزادہ سخی بھائی خان سمالانی،سردارزادہ بیبرگ خان لہڑی،سردارزادہ میر شاہجان گرگناڑی،سردارزادہ شاہ خالد لانگو،سردارزادہ میر محمود رودینی،سردار ولی خان خلجی،سردار رحمت اللہ خروٹی،سردارزادہ بالاچ خان رودینی،سردارزادہ بالاچ خان رودینی،وڈیرہ اسد خان لہڑی،گلاب خان سلیمان خیل،حاجی علاؤالدین خلجی ٹکری حاجی رسول بخش سمالانی،میر صاحب داد میروانی ایڈووکیٹ،میرمنظور میروانی،میر خادم حسین لہڑی،ٹکری سلطان دین سمالانی،وڈیرہ محمد اسلم لہڑی،میر ناصر قمبرانی،ٹکری واحد بخش سمالانی،ٹکری محمد حیات لہڑی،حاجی میر عرفان قمبرانی،ٹکری جمعہ خان سمالانی،ٹکری عبد الحمید لہڑی،حاجی نوراحمد قمبرانی،وڈیرہ محمد عظیم سمالانی،میر شاہنواز لہڑی،نثاررودینی، حاجی چاکر خان قمبرانی،ٹکری غلام حیدر سمالانی،میر گہرام قمبرانی،حاجی تاج محمد سمالانی،حاجی سلطان احمد قمبرانی،میر ایلتیاز خان سمالانی،سردار غنی قمبرانی،چیئرمین میر خالقداد میاں غنڈی وال سمالانی،سید آغا شاہ،ٹکری غلام نبی سمالانی،حاجی درمحمد قمبرانی،میر محمد اعظم سمالانی،ماما نور خان قمبرانی،ماسٹر لعل جان سمالانی.چیئرمین بلال سمالانی،ٹکری محمد ابرہیم رودینی سمیت دیگر معتبرین موجود تھے۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے کہا کہ قبائلی تنازعات کو بروقت حل کرکے امن بحال رکھا جا سکتا ہے۔سردارکمال خان بنگلزئی نے کہا کہ بلوچ پشتون کے قبائلی روایات یکساں شریعت محمدیؐ کے عین مطابق ہیں۔سردار علی محمد قلندرانی اور سردار ولی خان خلجی نے کہا کہ قبائلی جرگوں سے بروقت فیصلوں سے انصاف فوری ہو جاتا ہے،خان آف قلات فیملی کے امن کے کردار کو سراہتے ہیں