سبی،تعمیراتی کام میں مصروف بلڈوزر میں دھماکہ، باپ بیٹا زخمی

سبی(ڈیلی گرین گوادر) سبی میں تعمیراتی کام میں مصروف بلڈوزر میں دھماکے سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق ہفتہ کو سبی کے علاقے مل گورگیج گاؤں میں بچاؤ بند کے کام میں مصروف بلڈوزر میں دھماکا ہواجس کے نتیجے میں عبدالرزاق اور زبیر زخمی ہوگئے۔لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے دھماکے کی نوعیت کا تعین شروع کردیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے