دکی،21 کانکنوں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع دکی میں 21کانکنوں کے قتل اور 7کو زخمی کرنے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو دکی میں مزدوروں پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیں، پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔