جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک میں احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی جانب سے ایڈووکیٹ عثمان گل اور نیاز اللہ نیازی پیش ہوئے۔

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا 7 دن میں کیا ریکوری کی، ریمانڈ کیوں چاہیے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو پلاننگ ہوئی اس کے محرکات تک پہنچنا ہے، دھماکا خیز مواد کے بارے میں تحقیقات کرنی ہیں۔جج نے کہا کہ جب ریمانڈ لینے آئیں گے تو ایک ایک گھنٹے کا حساب دینا ہوگا۔ بعد ازاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے