اسلحہ، شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھنےکا فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو 23 اکتوبر تک انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طلبی کے باوجود آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت علی امین گنڈاپور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، بیلف رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔اس دوران وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے ملہت دینے کی استدعا کی گئی۔

سماعت کے بعد عدالت نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھنےکا فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو 23 اکتوبر تک علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے آج علی امین گنڈاپور کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کررکھاتھا، ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے