دکی،حکومتی کمیٹی اور احتجاج کنندگان میں مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم

دکی(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، نور محمد دمڑ، طور خان اتماخیل، سردار مسعود لونی سردار غلام رسول عمرانی، جمعہ کے روز دکی پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ شب دہشتگردی کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے ورثاء اور احتجاج کنندگان سے مذاکرات کئے مذاکرات میں محکمہ داخلہ اور محکمہ لیبر اینڈ مین پاور کے حکام، کمشنر لورالائی ڈویڑن سعادت حسن، ناصر خان دوتانی، ڈی آئی جی عبدالغفار قیصرانی، ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ و دیگر افسران بھی شریک تھے دونوں فریقین کے مابین مذاکرات میں دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا اور طے پایا کہ صوبائی حکومت شہداء کے ورثاء کو فی کس 15 لاکھ روپے ادا کرے گی شدید زخمی کو 5 لاکھ اور معمولی زخمی کو 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا، حکومتی وزراء اور احتجاج کنندگان میں مذاکرات کی کامیابی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اور ورثاء لاشوں کی تدفین کے لئے روانہ ہوگئے، قبل ازیں شہداء کے لئے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے