آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کب تک ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلی بار اپنا ڈرافٹ شیئر کیا ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اتفاق رائے کب تک ہوگا۔سیاسی جماعتوں کی مسودہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں حکومت کی جانب سے وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے آئینی ترمیمی مسودہ کمیٹی کے سامنے رکھا۔

کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے پہلی مرتبہ اپنا ڈرافٹ شیئر کیا ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے جو تجاویز آئیں وہ بھی اجلاس میں شیئر کی گئی ہیں، جو تجاویز جے یو آئی کی تھیں وہ بھی یہاں زیر بحث آئیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوشش ہے کہ اتفاق رائے پیدا کیا جائے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کب تک اتفاق رائے ہوجائے گا، ابھی اس معاملے پر مزید مشاورت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے