تربت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،گاڑی سے 280 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے شہر تربت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت میں گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمدکرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی سے برآمد دھماکا خیز مواد 280 کلوگرام ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد تربت میں دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے