کوئٹہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے دوران مظاہرین پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

گزشتہ دنوں دہشتگردوں کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر خودکش حملہ کرکے چائنیز انجینئرز کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف کوئٹہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں موجود مظاہرین نے پاک چین دوستی زندہ باد کے پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے دہشتگردی کو مسترد اور پاک چین دوستی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما بابر خجک نے چینی مہمانوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس حملے میں بھارت ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ ترقی اور امن چاہتے ہیں اور پاک چین تعلق مثالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی چین سے اس دوستی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔بابر خجک نے کہا کہ بھارت پاک چین ترقی سے خوف زدہ ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور بلوچستان امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے