عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،میرشعیب نوشیروانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میرشعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی اصل طرہ امتیاز ہے، انتخابی مہم میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو تیزی سے عملی جامہ پہنایا جارہا ہے اور اپنے حلقہ انتخاب کی ترقی و عوامی خوشحالی کا ویژن پایہ تکمیل تک پہنچاکر دم لینگے موجودہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت ہے جو کہ صرف عوام کا ہی سوچتی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکومت کی وسیع تر اصلاحات اور وزیر اعظم شہبازشریف کی معاشی دوست پالیسیاں ملک کو اقتصادی ترقی کی طرف گامزن کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب جان نے کہا مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ معاشرے کے غریب طبقوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف معیشت کی بہتری اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے اور انشاءاللہ علاقے کے تعمیر و ترقی کیلئے مزید خوشخبریاں ملیں گی اور خاران ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری شہر میں ہسپتالوں کی حالت زار تعلیم سمیت و دیگر شعبوں کو بہتر بنانا اور اپنے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانا ہمارا مشن ہے حلقہ انتخاب میں ماسٹر پلان جیسے پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے اہل علاقہ کو بنیادی سہولتیں میسر آئیں گے حلقہ کی ترقی کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کرینگے اس میں اہل علاقہ کی ہمیں معاونت حاصل ہونی چاہیے میر شعیب جان نوشیروانی کا مذید کہنا تھا عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے جارہے ہیں اور اگر کوئی وعدہ مکمل ہونے سے رہ گیا ہے تو وہ بھی پورا کردیا جائے خاران میرا گھر ہے اور یہاں کے لوگوں کی محبت میری زندگی کا اثاثہ ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما میر نثار بلوچ سے سیکرٹریٹ آفس میں گفتگو کے دوران کیا۔اس دوران سیاسی و سماجی رہنما محمد اختر بلوچ بھی موجود تھے صوبائی رہنما مسلم لیگ ن بلوچستان میر نثار بلوچ نے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب جان نوشیروانی کی علاقہ دوستی پر مبنی ترقیاتی منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا میر شعیب جان جس طرح آپ نے البت تا احمدوال روڈ سے کی تعمیر کا آغاز کرنا انقلابی قدم ہے اور یونین کونسل ٹوہ ملک میں بوائز انٹر کالج کی منظوری اور خاران تعمیر و ترقی کیلئے ماسٹر پلان جیسے منصوبے عوام کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے اور اپنے حلقہ انتخاب کی عوام کی فلاح و بہبود پر کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے