کوئٹہ،کاسی روڈ پر ٹریکٹر ٹینکر ہوٹل کے اندر گھسنے سے 2 افراد جاں بحق،5 زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کاسی روڈ پر ٹریکٹر ہوٹل کے اندر گھس گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل میں بیٹھے 2افراد جاں بحق 5شدید زخمی ہوگئے پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کردیا تفصیلات کے مطابق کاسی روڈ خدائیداد چوک پر واقع ایک ہوٹل میں تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہوکر اند گھس گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل میں بیٹھے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی علاقے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا واضح رہے کہ کوئٹہ میں واٹر ٹینکر ڈرائیوروں کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں ٹریفک پولیس بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائے علاقے کے لوگوں نے زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے