کراچی دھماکے کے مجرموں کو سزا دی جائے،مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ برادر ملک چین کے شہریوں پر حملہ افسوس ناک ہے، جے یو آئی برادر ملک چین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے واقعے کی تحقیات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بردار ملک چین سے تعزیت کرتا ہوں، واقعے کی تحقیات کر کے مجرموں کو فوری سزا دی جائے۔واضح رہے کہ کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب گزشتہ شب زور دار دھماکے میں غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے