پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول یقینی بنایا ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کےلیے ساز گار ماحول یقینی بنایا گیا ہے۔لاہور میں پرتگال کے سفیر سے ملاقات میں مریم نواز نے پنجاب میں فارن انویسٹرز کےلیے مراعاتی پیکیج ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوران گفتگو باہمی تعلقات کے فروغ اور تجارتی حجم بڑھانے کےلیے دوطرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہوا۔نواز اور شہباز نے خدمت کی سیاست کی، میں انہی کی ایکسٹینشن ہوں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور پرتگال کے سفیر کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تجربات اور مشاہدات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے باہمی تعلقات کے فروغ کےلیے پائیدار اور موثر پلان طلب کرلیا، ملاقات میں تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت اور سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔دوران گفتگو مریم نواز نے کہا کہ پرتگال کے ساتھ سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دوطرفہ اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرتگال کے سرمایہ کاروں کا پنجاب سیاحت میں سرمایہ کاری کےلیے خیر مقدم کریں گے ،پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول یقینی بنایا گیا ہے۔