ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کر چکی ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کراچی حملے میں چینی اور پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے بزدل دہشتگردوں نے تمام حدیں پار کردی ہیں،برادر ملک کی پاکستان میں انویسٹمنٹ کبھی ملک دشمن عناصر کو برداشت نہیں ہے۔ یہاں جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بیرونی آقاؤں کی ایماء پر ملک میں افراتفری پیدا کر رہے ہیں ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کر چکی ہے اس سنگین واقعے کی تمام سطح پر تحقیقات کی جائے اور غفلت میں مرتکب افراد کو معطل کرکے سزادی جائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی حملہ پاکستان اور چین کی دوستی کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی کوشش تھی چین کے شہریوں کی جان کی حفاظت کیلئے تمام سطح کی حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے