مولانا فضل الرحمان سے حکمران اتحاد کے وفد کی ملاقات،مجوزہ آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حکمراں اتحاد کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعد رفیق، پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان، نیئر بخاری، نوید قمر اور دیگر پر مشتمل وفد نے فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی سے سربراہ سے ملنے والے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وفد نے آئینی ترامیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو غزہ کے حوالے سے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے آئے تھے۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے اور کل شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے