لاپتہ افراد کا مسئلہ حقیقی مسئلہ ہے جس حل انتہائی ضروری ہے،میرکبیر محمد شہی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر محمد شہی، صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعت چیئرمین اسلم بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی، ضلعی صدر عبدالحمید بلوچ، مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق میر شاوس بزنجو، مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری میر ولید بزنجو، مرکزی رہنماء میر عبدالرحیم کرد، صوبائی صدر بی ایس او پجار شکیل بلوچ، صوبائی سیکرٹری ادب ثقافت میر اشرف علی مینگل، صوبائی سیکرٹری ریسرچ اور ایڈوکسی دیدگ بزنجو، صوبائی سیکرٹری تعلیم چیئرمین امینن دوست بلوچ، عبدالوہاب غلامانی نادر بلوچ نے ورکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسلہ حقیقی اور خالصتاً انسانی مسئلہ ہے۔ نیشنل پارئی لاپتہ افراد کے معاملے پر کسی بھی کنفیوڑن کا شکار نہیں، پارٹی لاپتہ افراد کے مسلے کو قانون و انصاف کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے.ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتی ہے۔بلوچستان کا اہم ترین مسلہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہے جب تک یہ مسلہ حل نہیں ہوگا بلوچستان میں امن کا قیام ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی ایشوز نہ ہم نے پہلے لاپرواہی کی ہے نہ آئندہ سمجھوتہ کریں گئے۔*مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ 8 فروری کو الیکشن نہیں بلکہ اسمبلی کے لئے اکشن ہوئے اور اسمبلی کو فارم 47 کے زریعے منڈیٹ چوروں کے حوالے کیا لہذا موجودہ پارلیمنٹ کسی طور پر بھی عوام کی ترجمانی نہیں کرتی۔ اس کے باوجود سیاسی مخالفین کی تنقید کا جواب سیاسی و شعوری انداز میں عوامی خدمت سے دیں گے نشینل پارٹی طاقت کا اصل سر چشمہ عوام کو سمجھتی ہے اور عوام کو ہی جواب دہ ہے۔مقررین نے کہا کہ کارکنان آنے والے مرکزی کانگریس کی تیاریاں تیز کریں خطے کی موجودہ سیاسی، علاقائی، صورتحال کے تناظر میں موجودہ قومی گانگریس انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے لئے ضرروری ہے کہ پارٹی بنیادی ڈھانچہ مضبوط کرنے کے لئے نچلی سطح پر عوام میں جائیں اور یونٹ کی سطح پر عوامی کو سیاسی طور پر آنے والے چیلنجز کے لئے عملی طور پر تیار کریں۔قبل از نومتخب تحصیل کابینہ خضدار سے میر کبیر محمد شہی نے حلف لیا۔ورکرز کانفرنس کے دوران سیکرٹری رپورٹ پیش کی گئی سیکرٹری رپورٹ پر ناصر کمال بلوچ، ریاض شاہوانی، محمد علی رودینی، رحمت مینگل، عابد شاہوانی، محمد مراد ایڈووکیٹ، ثناء اللہ عمرانی، کریم بلوچ، ڈاکٹر عبدالرشید غلامانی، انجنئیر خورشید رند، رئیس محمد ابراہیم، علی احمد بلوچ، کامریڈ کریم زہری، سراج احمد عمرانی، محمد رمضان بلوچ، سیف اللہ ساسولی، محمد انور گرگناڑی، محمد وارث شاہین نے سیکرٹری رپورٹ پر بحث میں حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے