قلات،لیویز فورس کی کارروائی،مسافر کوچ سے چھالیہ برآمد

قلات(ڈیلی گرین گوادر)لیویز فورس کی بڑی کارروائی، کوچ سے چھالیہ برآمد، کوچ اور چھالیہ لیویز نے قبضے میں لے لیا، ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار، تفصیلات کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ بلال شبیر کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی کے زیر نگرانی SHO لیویز منیر احمد مینگل ASHO علی احمد نیچاری، لائن آفیسر نعمت اللہ میروانی ڈیوٹی آفیسر دفعدار محمد رمضان نے دیگر لیویز جوانوں کے ہمراہ ریج چوکی کے ایریا میں کوچ کا پیچھا کیا، آگے جا کر کوچ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب جبکہ کوچ اور 9260 کلو چھالیہ لیویز فورس نے اپنے تحویل میں لے لیا ضروری کاروائی کے بعد چھالیہ گاڑی سمیت کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے