وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتارکرلیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخواہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں موجود تھے کہ رینجرز نے گرفتار کر لیا ۔
قبل ازیں پولیس رینجرز کی بھاری نفری خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں داخل ہو ئی تھی جبکہ قیدی وین بھی خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد پہنچنے پر خیبر پختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے ۔خیبر پختونخوا ہائوس کے باہر بھی بڑی تعداد میں رینجر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری تعینات ہے ۔

غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے جس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے کی۔

متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کیلئے اسلام آباد پہنچنے کے بعد چائنہ چوک سے خیبر پختونخوا ہائوس چلے گئے تھے ۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں آنے والا قافلہ تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ گیا تھا ۔دوسری جانب مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہورہے ہیں ۔تصادم کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکاروں سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے