قلات میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3اہلکار شہید، 4زخمی

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3اہلکار شہید جبکہ 4زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق ہفتہ کو قلات کے علاقے اسکلومیں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3اہلکار شہید جبکہ 4زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکرزخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے