سیاسی نظام پشتون عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے،لالہ یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ پشتون قوم کو سیاست سے بالاتر ہوکر سیاسی نظام کے جھنڈے تلے متحد ہوکر اپنے حقوق کے حصول اورمسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی،سیاسی اور مذہبی جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں وہ صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کیلئے کام کر رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ملک مجید کاکڑ،نورباچااورسید زیبرشاہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وفد نے بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی کو بنوں میں ہونے والے جرگے میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی۔ لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ اسوقت پشتون قوم کو کسی بھی بیرونی قوت سے خطرہ نہیں ہے بلکہ انہیں اپنے ہی پشتونوں سے خطرہ ہے جو نہیں چاہتے کہ پشتون قوم ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوتا عوام اورملک ترقی نہیں کرسکتے اس لئے ہمیں سب کو ملکرعوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام پشتون عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے پشتون سیاسی اور مذہبی جماعتیں عوام کی خدمت کی بجائے اپنے ذاتی مفادات اور بینک بیلنس میں اضافے میں لگی ہوئی ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن جرگے نے ہمیشہ امن و بھائی چارے کے قیام اور نفرتوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی ہے ہمیں ملکر بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قبائلی تنازعات کے خاتمے اور امن و بھائی چارے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پشتون قوم سیاست سے بالاتر ہوکر پشتون قبائلی نظام کے جھنڈے تلے متحد ہوکر اپنے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرے۔اس موقع پر ملک مجید کاکڑ، نورباچا،سید زیبر شاہ نے بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی کو بنوں میں ہونے والے جرگے میں شرکت کا باقاعدہ دعوت نامہ بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے