بلوچستان کی تاریخی صوبائی اسمبلی کو گراکر دوبارہ تعمیر کروانے کا معاملہ عدالت عالیہ بلوچستان پہنچ گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی تاریخی صوبائی اسمبلی کو گراکر دوبارہ تعمیر کروانے کا معاملہ عدالت عالیہ بلوچستان پہنچ گیا سُپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر و سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت جو بلوچستان کی ثقافت کا آئینہ دار کو گراکر نئی عمارت کیلئے 5 ارب روپے کی خطیر رقم حالیہ مالی سال 2024-24 میں مختص کرنے کو آئین کے آرٹیکل 28 کے منافی و صوبے کے بلوچ و پشتون قومیتوں کی شناخت مٹانے و قومی وسائل کے ضیاع و سیاسی عداوت و بدنیتی پر مبنی کی بنیاد پر بلوچستان ہائی کورٹ میں اپنی طرف سے ذاتی حیثیت میں ایک آئینی درخواست کے زریعہ چیلنج کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے وزیراعلی بذریعہ پرنسپل سیکریٹری و سپیکر بلوچستان اسمبلی و ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات کو فریق بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے