موسیٰ خیل کے علاقے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا،شاہد رند
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل کے علاقے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، 24 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔یہاں جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ہواؤں کے باعث آپریشن میں مشکلات پیش آئیں آگ بجھانے کے آپریشن میں محکمہ جنگلات اور پی ڈی ایم اے کی معاونت ایف سی، لیویز فورس نے بھی کی آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر ڈپٹی کمشنر، محکمہ جنگلات ایف سی لیویز پولیس، پی ڈی ایم اے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رندنے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جاررہی ہیں۔