ملک کی ترقی اور خوشحالی تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا،ڈپٹی چیئرمین سینٹ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے قائمقام مرکزی صدر ساجد ترین نے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی مجموعی اور صوبہ بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا کہ موجودہ حالات سیاسی قوتوں اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے متقاضی ہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ انتشار کی سیاست پر ہم یقین نہیں رکھتے ہمیں ہر طرح کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مختلف سیاسی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کے درمیان رابطہ کاری انتہائی اہم ہے سیاسی قوتوں کے درمیان اس طرح کی تبادلہ خیال معاملات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔