قلات کے علاقے نرمک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ لیویز حکام کے مطابق جمعہ کو قلات کے علاقے نرمک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خیر جان لہڑی نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے