کوئٹہ بس حادثے میں شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے،شاہد رند
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان نے مغربی بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ مغربی بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے زخمیوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا جاررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس المناک حادثے پر سوگوار خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہیں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔